پٹنہ ؍رانچی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رانچی میں مسلح سرحد فورس (ایس ایس بی)کی 26ویں بٹالین نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک نکسلی کو گرفتار کیا،ساتھ ہی ایس ایس بی نے بہار سے ایک مطلوبہ بدماش کو پکڑا اور ہند۔ نیپال سرحد پر ہرن کے سینگ بھی برآمد کئے ہیں۔رانچی سے پکڑ میں آئے نکسلی کا نام رویندر کمار عرف کملیش مہتو ہے۔روندر کو برکگاو سے گرفتار کیا گیا۔ایس ایس بی نے اس کے پاس سے ہتھیار، نقد رقم اور دیگر اشیاء بھی ضبط کی ہے۔روندر کے پاس سے ایس ایس بی نے پانچ فون برآمد کئے ہیں،فی الحال اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔وہیں ایک اور آپریشن میں ایس ایس بی کی 16ویں بٹالین نے سول پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوبہ بدماش کو گرفتار کیا،ملزم کا نام رمیش یادو ہے۔رمیش سیا تھانہ میں درج قتل کے ایک معاملے میں ملزم تھا اور گزشتہ کافی عرصے سے فرار چل رہا تھا،رمیش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ایس ایس بی کی 52ویں بٹالین نے ہند-نیپال سرحد پر بارڈر کالم نمبر 162کے پاس لاوارث حالت میں پڑے ہرن کے سینگ برآمد کئے،پکڑی گئی سینگ محکمہ جنگلات کو سونپ دی گئی ہیں،برآمد سینگوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں 45لاکھ روپیکی قیمت بتائی جا رہی ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔